فواد خان عائزہ خان فلم، پاکستانی سینما میں نئی جوڑی کی انٹری

اداکارہ عائزہ خان کی پہلی بار فواد خان کے ساتھ فلمی دنیا میں انٹری متوقع

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فواد خان اور مقبول اداکارہ عائزہ خان پہلی مرتبہ ایک ساتھ اسکرین شیئر کرنے کے لیے تیار ہیں،۔
جبکہ ان کے مشترکہ پراجیکٹ سے متعلق اہم تفصیلات بھی سامنے آ گئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق فواد خان اور عائزہ خان ہدایت کار ندیم بیگ کی آئندہ فلم میں مرکزی کردار ادا کریں گے۔
یہ پہلا موقع ہوگا کہ دونوں فنکار کسی فلم یا ڈرامے میں ایک ساتھ نظر آئیں گے۔اگرچہ اس سے قبل دونوں کو ایک اشتہار میں ایک ساتھ دیکھا جا چکا ہے،۔
تاہم مداح طویل عرصے سے انہیں کسی مکمل پراجیکٹ میں ایک ساتھ دیکھنے کے منتظر تھے۔
اطلاعات کے مطابق فواد خان اور عائزہ خان کی یہ فلم 2027 میں ریلیز کیے جانے کا امکان ہے۔

خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔