موبائل فونز پر بھاری ٹیکسز پر اعتراض، قائمہ کمیٹی خزانہ کی کمی کی سفارش
موبائل فونز پر عائد بھاری ٹیکسز کے خلاف اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے موبائل فونز پر ٹیکسوں میں کمی کی سفارش کر دی ہے۔
چیئرمین کمیٹی نوید قمر کا کہنا ہے کہ سیلز ٹیکس کے ہوتے ہوئے اضافی انکم ٹیکس عائد کرنا غیر ضروری ہے۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ 500 ڈالر سے زائد مالیت کے فونز پر ٹیکس کی شرح 54 فیصد سے بھی زیادہ ہے۔
کمیٹی نے موجودہ ٹیکس نظام کو ٹیکنالوجی کے فروغ میں رکاوٹ قرار دیتے ہوئے اصلاحات پر زور دیا،۔
تاہم حکام کے مطابق فوری کمی ممکن نہیں اور اس معاملے کا جائزہ آئندہ بجٹ میں لیا جائے گا۔
خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔