اینٹی شپ میزائل تجربہ سے سمندری دفاع مزید مضبوط

پاک بحریہ کا مقامی طور پر تیار کردہ اینٹی شپ میزائل کا کامیاب تجربہ

پاک بحریہ نے مقامی طور پر تیار کردہ جہاز سے داغے جانے والے اینٹی شپ میزائل کا کامیاب تجربہ کر لیا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق میزائل نے طویل فاصلے پر انتہائی تیز رفتاری کے ساتھ اپنے ہدف کو درستگی سے نشانہ بنایا۔ میزائل جدید گائیڈنس سسٹم اور اعلیٰ رفتار کی صلاحیت سے لیس ہے اور دور دراز اہداف کو کامیابی سے تباہ کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔
امیر البحر ایڈمرل نوید اشرف نے سینئر سائنسدانوں اور انجینئرز کے ہمراہ فائرنگ ٹرائل کا مشاہدہ کیا۔ اس کامیاب تجربے کو بحری دفاع اور دفاعی ٹیکنالوجی کے میدان میں ایک اہم سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ یہ پیش رفت پاکستان نیوی کی دفاعی صلاحیتوں میں نمایاں بہتری کی عکاسی کرتی ہے۔
دوسری جانب صدرِ مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور عسکری قیادت نے کامیاب تجربے پر مبارکباد دیتے ہوئے اسے پاکستان کے سمندری دفاع کو مزید مضبوط بنانے کی اہم پیشرفت قرار دیا ہے۔

خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔