کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن 2026 اگست میں متوقع

کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن 2026 کے لیے حلقہ بندیوں کا عمل جاری

آج الیکشن کمیشن میں چیف الیکشن کمشنر جناب سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں معزز اراکین الیکشن کمیشن کے علاوہ ڈائریکٹر جنرل ملٹری لینڈ اینڈ کنٹونمنٹس اور ایڈیشنل سیکرٹری وزارت دفاع نے شرکت کی۔ اجلاس میں کنٹونمنٹ بورڈز کے آئندہ بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔ افتتاحی کلمات میں چیف الیکشن کمشنر جناب سکندر سلطان راجہ نے بلدیاتی حکومتوں کے قیام کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور کہا کہ خیبر پختو نخوا، سندھ اور بلوچستان میں مقامی حکومتیں موجود ہیں، جبکہ آئین پاکستان کے آرٹیکل 140 (اے) کے تحت بلدیاتی انتخابات کا انعقاد الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے۔
، تاہم یہ انتخابات صوبائی حکومتوں کے بنائے گئے قوانین کے تحت کروائے جاتے ہیں۔ اجلاس کے دوران کمیشن کو بریف کیا گیا کہ ملک بھر کے 42 کنٹونمنٹ بورڈز میں گزشتہ بلدیاتی انتخابات 12 ستمبر 2021ء کو منعقد ہوئے تھے۔ کنٹونمنٹ بورڈز کی مدت اراکین کے حلف اٹھانے کی تاریخ سے چار سال مقرر ہے۔ آخری کنٹونمنٹ بورڈ کامرہ کی مدت 11 اپریل 2026 ء کو مکمل ہو چکی ہے۔ مزید الیکشن کمیشن نے 16 جنوری 2026 ء کو ملک بھر کے 42 کنٹونمنٹ بورڈز میں وارڈز کی حد بندی کا شیڈول جاری کیا تھا۔
، اور حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست 20 اپریل 2026ء کو شائع کی جائے گی۔ الیکشن کمیشن کنٹونمنٹ بورڈز کے بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے لیے تیار ہے۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ الیکشن ایکٹ 2017ء کی دفعہ 219(4) کے تحت کمیشن متعلقہ مقامی حکومت کی مدت ختم ہونے کے 120 دن کے اندر انتخابات کرانے کا پابند ہے، لہذا کنٹونمنٹ بورڈز کے بلدیاتی انتخابات 8 اگست 2026 ء تک منعقد کرانا ضروری ہیں۔ مزید بر آن ، دفعہ 219

(3) کے تحت انتخابی شیڈول کے اعلان سے قبل وفاقی حکومت سے مشاورت ضروری ہے۔

خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔