بی جے پی ہندو ریاست منصوبہ اور حلقہ بندیوں میں مجوزہ تبدیلیاں

طالبان رجیم کی پالیسیوں نے افغانستان کو عالمی تنہائی میں دھکیل دیا

افغانستان کی صورتحال پر نیشنل ریزسٹنس فرنٹ کے رہنما احمد مسعود نے دعویٰ کیا ہے کہ طالبان رجیم کی پالیسیوں کے باعث افغانستان عالمی سطح پر تنہائی کا شکار ہو گیا ہے۔
افغان انٹرنیشنل کے مطابق احمد مسعود کا کہنا ہے کہ افغانستان میں طالبان کے دور کے اختتام کے آثار واضح ہونے لگے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ طالبان کے تسلط کے خلاف عوامی تحریکوں کا اتحاد اور باہمی ہم آہنگی ہی بہترین حکمت عملی ہے۔
احمد مسعود نے طالبان کے کسی متبادل نہ ہونے کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے اسے “انتشار پھیلانے کی منظم کوشش” قرار دیا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ مختلف افغان سیاسی گروہ طالبان رجیم کے خلاف بنیادی اصولوں پر متفق ہیں، اور ان کی اصل طاقت عوام ہیں۔

خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔