بی جے پی کا بھارت کو ہندوریاست بنانے کا مبینہ منصوبہ بے نقاب
بی جے پی پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ اس نے متنازعہ حلقہ بندیوں کے ذریعے لوک سبھا میں دو تہائی اکثریت حاصل کرنے کی مبینہ حکمتِ عملی تیار کر لی ہے۔
تفصیلات کے مطابق بی جے پی حکومت پارلیمنٹ کے آئندہ اجلاس میں 131واں آئینی ترمیمی بل 2026 (بل نمبر 107 آف 2026) پیش کرنے جا رہی ہے۔ لوک سبھا اور راجیہ سبھا کا مشترکہ اجلاس 16 سے 18 اپریل کے دوران طلب کیا گیا ہے۔مجوزہ بل کے تحت بھارتی آئین کے آرٹیکل 81، 82، 170، 330 اور 332 میں ترامیم کی تجویز دی گئی ہے۔
ان ترامیم کے ذریعے 2020 کی حلقہ بندیوں کے دوران نشستوں کی مقررہ حد ختم کیے جانے کا امکان ہے۔
اطلاعات کے مطابق بل کا مقصد حلقہ بندی کے عمل کو نئے سرے سے ترتیب دینا ہے، ۔
جس سے لوک سبھا کی نشستیں بڑھا کر تقریباً 850 تک کیے جانے کی تجویز ہے۔ مبصرین کے مطابق اس تبدیلی سے سیاسی طاقت کے توازن میں نمایاں ردوبدل کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔