سعودی سرمایہ کاری کے منصوبوں میں تاخیر نہیں ہونے دیں گے، وزیراعظم

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ سعودی وفد کے دورے سے پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری آئے گی۔
محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا۔ابتدائی گفتگو میں وزیراعظم نے کابینہ کو عیدالفطر کی مبارکباد دی اور رمضان المبارک کی برکتوں سے پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے دعا کی۔
انہوں نے کہا کہ میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا شکر گزار ہوں کہ میرے حالیہ دورے کے بعد سعودی وفد نے ان کی خصوصی دلچسپی کے تحت پاکستان کا دورہ کیا۔