وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ ہمیں ہمارا حق نہ ملا تو حکومت گرائیں گے اور پھر اسلام آباد پر قبضہ کر لیں گے۔
علی امین گنڈا پور نے اسلام آباد میں کے پی ہاؤس میں پی ٹی آئی کے یوم تاسیس کی تقریب سے جذباتی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے بانی نے توشہ خانہ کیس میں کوئی غیر قانونی کام نہیں کیا، انہیں کوئی جیل میں نہ رکھے
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ قوم کا احساس ہے اسی لیے احتجاج کی کال نہیں دے رہے۔
علی امین نے کہا کہ مینڈیٹ چرا کر ملک پر حکمران مسلط کیے گئے ہیں، اقتدار کی کرسی پر بیٹھنے والوں کو جیل میں ہونا چاہیے، ہم نے اصلاح نہ کی تو آنے والی نسلیں ہمیں معاف نہیں کریں گی۔
انہوں نے کہا کہ ہم نہیں چاہتے کہ کچھ لوگوں کی وجہ سے ہمارے اداروں کے خلاف نفرت پیدا ہو۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ ادارے ہمارے ہیں، ادارے کمزور ہوئے تو ملک کا نقصان ہوگا۔

ہم کچھ لوگوں کی وجہ سے اپنے اداروں کے خلاف نفرت نہیں چاہتے، وزیراعلیٰ کے پی
-