پاکستان میں حالیہ دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں غیر ملکی ہتھیاروں کا استعمال

پاکستان میں دہشت گردی کے کئی واقعات میں غیر ملکی ہتھیاروں کا استعمال ایک بار پھر سامنے آیا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق حال ہی میں ضلع خیبر میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں مارے گئے تین دہشت گردوں سے غیر ملکی اسلحہ برآمد ہوا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پشین میں حالیہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں مارے گئے دہشت گردوں سے غیر ملکی اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ 6 اپریل کو شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 2 دہشت گرد مارے گئے اور ان کے پاس سے ملنے والا اسلحہ بھی غیر ملکی تھا۔