سنگاپور کو پاکستان اور یورپ سے ملانے والی فائبر آپٹک کیبل کاٹ دی گئی۔
ذرائع کے مطابق آپٹیکل فائبر سب میرین کیبل میں 5 کٹس ہیں اور کیبل کی مرمت میں ایک ماہ کا وقت لگے گا۔
پی ٹی اے ذرائع کے مطابق آپٹیکل فائبر کیبل کٹنے سے مشرقی سمت سے آنے والی انٹرنیٹ سروس متاثر ہے۔
پاکستانی صارفین کو انٹرنیٹ براؤز کرنے میں کافی مسائل کا سامنا ہے جس پر پی ٹی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی صارفین کو شام کے اوقات میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑے گا۔
پی ٹی سی ایل ذرائع کا کہنا ہے کہ مشرقی سمت سے آنے والی ٹریفک 10 فیصد سے کم ہے، اس لیے انٹرنیٹ ٹریفک کو متبادل ذرائع پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

انٹرنیٹ صارفین کے لیے بری خبر
-