مختلف اضلاع میں پولنگ سٹیشنوں پر معمولی لڑائی جھگڑے اور تلخ کلامی کے واقعات ہوئے
ملتان (سپیشل رپورٹر) ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں قومی اسمبلی کے انتخابات مجموعی طور پر پرامن ماحول میں منعقد ہوئے ۔ مختلف اضلاع میں پولنگ سٹیشنوں پر معمولی لڑائی جھگڑے اور تلخ کلامی کے واقعات ہوئے تاہم قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے موقع پر معاملات کو کنٹرول کر لیا ۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق ملتان شہر میں مختلف واقعات میں 23 سے زائد افراد معمولی طور پر زخمی ہوئے ۔ جن کو طبی امداد فراہم کی گئی۔