ملتان (بیٹھک انویسٹیگیشن سیل) مظفر گڑھ کے قومی اسمبلی کے این اے 175 اور این اے 176 میں فارم 45 فراہم نہ کئےجانے کا انکشاف ہوا ہے ذرائع کے مطابق گزشتہ روز مظفر گڑھ میں این اے 175 اور این اے 176 کے ریٹرننگ افسران کی جانب سے پریذائیڈنگ آفیسرز کو پولنگ کا سامان مہیا کیا گیا جب پریذائیڈنگ آفیسرز اپنے اپنے پولنگ اسٹیشنز پر جا کر سامان چیک کیا تو ان تھیلوں سے فارم 45 غائب تھے جس پر پریذائیڈنگ آفیسرز نے اپنے اپنے ریٹرننگ افسران کو فارم 45 کی عدم موجودگی کی شکایت کی لیکن انکی شکایت پر خاموش اختیار کر لی گئی واضح رہے اے ڈی سی آر عابدہ فرید این اے 175 میں ریٹرننگ آفیسر کے طور پر فرائض سر انجام دے رہیں جبکہ 176 میں اسٹنٹ کمشنر ناصر ڈوگر فرائض سر انجام دے رہے ہیں اس حوالے سے مظفرگڑھ کے ووٹرز نے شکوک وشبہات پیدا کا اظہار کیا ہے ذرائع کے مطابق بعض پولنگ اسٹیشنز پر عملے کے دئیے گئے اعزازیہ کی رقم بھی کم نکلی جب پریذائیڈنگ آفیسرز نے اعزازیہ چیک کرنے کے لیے لفافے کھولے تو رقم کم نکلی لیکن ریٹرننگ افسران نے کوئی توجہ نہ دی ذرائع کے مطابق ڈیرہ لاکھ روپے مالیت کی رقم مبینہ طور پر عملہ نے ہی غائب کی اس حوالے سے جب ریٹرننگ افسران سے موقف کے لئے رابط کیا گیاتو انکا نمبر بند تھا۔