فلائی جناح نے اسلام آباد اور شارجہ کے درمیان اپنی پہلی بین الاقوامی پرواز کا آغاز کردیا
پاکستان کی سب سے سستی فضائی کمپنی نے ملک کے دارالحکومت اسلام آباد سے متحدہ عرب امارات کے شہر شارجہ کیلئے اپنی پہلی بین الاقوامی پرواز کا آغاز کیا ،اس ضمن میں اسلام آباد اور شارجہ کے ہوائی اڈوں پر دوہری تقاریب کا انعقاد کیا گیا،جہاں پرواز کی اسلام آباد سے روانگی اورشارجہ آمد کے موقع پر طیارےاور مسافروں کا شاندار استقبال کیا گیا۔افتتاحی پرواز میں فلائی جناح کی سینئر انتظامیہ سمیت ٹریول ایجنٹس،میڈیا اور سوشل میڈیا سے تعلق رکھنے والے افرا د موجود تھے۔شارجہ کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پہنچنے پر طیارے کا استقبا ل روایتی واٹر کینن کی سلامی سے کیا گیا،جس کے بعد تقریب منعقد ہوئی،جس میں متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی کے ساتھ ساتھ شارجہ کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کی نمائندگی کرنے والی سینئر انتظامیہ اور ایئر عربیہ کے اعلیٰ حکام بھی شریک تھے۔فلائی جناح کے ترجمان کا اس موقع کے حوالے سے کہنا تھا کہ ”یہ فلائی جناح کیلئے ایک اہم سنگ میل ہے،کیونکہ ہم نے ایک سال کے کامیاب ڈومیسٹک آپریشنز کے بعد اپنی پہلی بین الاقوامی پرواز کا آغاز کیا۔شارجہ کا محل وقوع ملک کے باقی حصوں سے قربت کے باعث متحدہ عرب امارات کیلئے ایک بہترین گیٹ وے ہے،یہ قدم اپنے مسافروں کو مزید سفری آپشنز فراہم کرنے کے ساتھ ہمارے غیر متزلزل عزم کی عکاسی کرتا ہے،کیونکہ ہم اپنے نیٹ ورک کو مزید دلچسپ مقامات تک توسیع دینے کیلئے کوشاں ہیں۔“فلائی جناح اپنے مسافروں کو سہل اور سستی سروس پیش کرنے کے حوالے سے ثابت قدم ہے،اپنے پانچ ایئر بس A320طیاروں پر مشتمل جدید فضائی بیڑے کے ساتھ اس وقت پاکستا ن کے پانچ بڑے شہروں کراچی،اسلام آباد،لاہور،پشاور اور کوئٹہ کے درمیان پروازیں چلانے کے ساتھ ساتھ اب شارجہ کیلئےبھی بین الاقوامی پرواز کا آغازکرے گی۔اس کی اکانومی کلاس کی نشستیں کسی بھی دوسری فضائی کمپنی کی اکانومی کلاس کے مقابلے میں کہیں زیادہ کشادہ ہیں، جو مسافروں کیلئے ان کے سفر کے دوران بے پناہ آرام کا باعث بنتی ہیں،ہوائی جہاز میں مفت آن لائن اسٹریمنگ سروس ”اسکائی ٹائم“کی سہولت بھی میسر ہے،جو مسافروں کو تفریح کے وسیع انتخاب کو براہ راست اپنی ڈیوائسز پر منتقل کرنے کی سہولت دیتا ہے،اس کے علاوہ مسافر انتہائی مناسب قیمتوں پر دوران پرواز ”اسکائی کیفے“مینو سے ناشتہ،سینڈوچ اور کھانوں کیلئے مختلف قسم کے لذیز پکوانوں سے بھی لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔مسافر اب فلائی جناح کی ویب سائٹ (www.flyjinnah.com) یا کال سینٹر(111-000-035) یا ٹریول ایجنسیوں کے ذریعے پروازوں میں بکنگ کراسکتے ہیں۔
News
baithak
baithak news
news baithak
news today
today news paper
newspaper
اردو اخبار-Urdu News Paper
epaper
epaper today
city news
Pakistan news
Multan news
Pakistan
India
Hindi news
latest news
breaking news
news bulletin
news headlines
headlines
head lines
بیٹھک
بیٹھک نیوز
نیوز Pakistan news
Urdu News
Editorial
Essay women day
Magazine News
Urdu Magazine
Pakistan Urdu News
Multan Urdu News
Current Affairs
Pakistan Today
پاکستان نیوز
نیوز
bbc news
pakistan news about girl
today news in urdu
geo news
today news in Pakistan
ary news
dawn news
afghanistan news
kyiv news
live news Ukraine
latest news on Ukraine
ukraine latest news
news on Ukraine
russian ukraine news
ukraine news today
jaden smith news
ukrainian news
bbc news Ukraine
fox news Ukraine
mayim bialik news
fox news sara carter
ukrain news
ukraine news
ukraine and russia news
russia news today. mlb lockout news
russian news
reddit world news
katie couric news
putin news
russia ukraine news
ukraine russia news
al jazeera news
news of the world
news live
news bbc
news google
news covid
news trump
news abc
fox news
sky news
abc news
google news
cnn news
yahoo news
trump ews
msn news
nbc news
multan
تبصرے
Please keep the discussion respectful.