ملتان ( خصوصی رپورٹر ) ملتان میں قومی انتخابات 2024 ء کے حوالے سے آج 8 فروری کو ہونے والے انتخابات کے سلسلے میں تمام تر انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں اس ضمن میں ملتان میں 240 سے زائد حساس پولنگ سٹیشنوں پر سی سی ٹی وی کیمرے اور نفری تعینات ہوگی،جبکہ 18 سو سے زائد پولنگ سٹیشنوں پر بھی سیکورٹی انتظامات فول پروف بنائے جائیں گے، مرکزی الیکشن آفس میں ریٹرننگ افسران انتخابی نتائج مرتب کرینگے جس کے بعد الیکشن کمیشن کے پورٹل پر نتائج اپ لوڈ ہونگے,8 فروری کو پاک فوج اور سیکورٹی ادارے لاء اینڈ آرڈر صورتحال میں ضلعی انتظامیہ کی معاونت کرینگے،پولنگ سٹیشنوں پر بجلی ،لائیٹنگ اور پارکنگ سمیت تمام اقدامات بھی یقینی بنایا جائے گا۔