توہین عدالت کیس: فیصل واوڈا اور مصطفیٰ کمال کی معافی قبول

توہین عدالت کیس: فیصل واوڈا اور مصطفیٰ کمال کی معافی قبول
سپریم کورٹ آف پاکستان نے توہین عدالت کیس میں آزاد سینیٹر فیصل واوڈا اور متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے رکن قومی اسمبلی مصطفیٰ کمال کی معافی قبول کرتے ہوئے دونوں سیاسی رہنماؤں کے خلاف جاری توہین عدالت کا نوٹس بھی واپس لے لیا ہے۔ سپریم کورٹ نے ٹی وی چینلز کو دو ہفتوں میں جواب داخل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت ملتوی کردی۔ جب کہ آئندہ سماعت کی تاریخ کا فیصلہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس عقیل عباسی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کرے گا۔
شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.