صدر آصف علی زرداری کی برطانوی لیبر پارٹی کے رہنما کو انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد
صدر آصف علی زرداری نے برطانیہ کی لیبر پارٹی کے سربراہ کیئر اسٹارمر کو انتخابات میں کامیابی اور وزیراعظم کے عہدے کے لیے نامزدگی پر مبارکباد دی۔
ایوان صدر سے جاری بیان کے مطابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ میں کیئر اسٹارمر کو برطانیہ کے انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دیتا ہوں
اور پاکستان باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے برطانیہ کی نئی حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے ۔
انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ برطانوی وزیرِ اعظم دنیا کو درپیش مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔
لیبر پارٹی نے برطانوی عام انتخابات میں زبردست کامیابی حاصل کرکے کنزرویٹو کی طویل حکمرانی کا خاتمہ کردیا ہے،
جہاں کیر اسٹارمر کی قیادت میں لیبر پارٹی نے 412 سے زائد نشستیں حاصل کی ہیں۔
برطانیہ میں لیبر پارٹی کامیابی کے ساتھ نئی حکومت بنانے کے لیے آگے بڑھ گئی ہے
اور پارٹی نے اپنے لیڈر کیئر اسٹارمر کو نیا وزیر اعظم نامزد کیا ہے۔
News
baithak
today news paper
newspaper
اردو اخبار-Urdu News Paper
epaper
epaper today
city news
Multan news
Pakistan
India
Hindi news
breaking news
news bulletin
news headlines
headlines
head lines
بیٹھک نیوز
نیوز Pakistan news
Urdu News
Editorial
Essay women day
Magazine News
Urdu Magazine
Multan Urdu News
Current Affairs
پاکستان نیوز
نیوز
pakistan news about girl
today news in urdu
fox news Ukraine
russia news today. mlb lockout news
fox news
abc news
google news
تبصرے
Please keep the discussion respectful.