2 ہزار سے زائد بھکاریوں کے پاسپورٹ بلاک

2 ہزار سے زائد بھکاریوں کے پاسپورٹ بلاک
حکومت نے 2 ہزار سے زائد بھکاریوں کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بیرون ملک بھیک مانگنے والے پاکستانی شہریوں کے پاسپورٹ 7 سال کے لیے بلاک کر دیے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق بھکاری بیرون ملک جانے سے ملک کی بدنامی ہو رہی ہے جس کے باعث ان کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایسے ایجنٹس کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے جو لوگوں کو بھیک مانگنے کے لیے بیرون ملک بھیجتے ہیں، زیادہ تر بھکاری عمرہ اور مذہبی مقامات پر سعودی عرب، ایران اور عراق جاتے ہیں۔
شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.