نئے پروگرام کا مقصد معاشی اصلاحات کو آگے بڑھانا ہے، محمد اورنگزیب
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کے نئے پروگرام کا مقصد معاشی اصلاحات کے ایجنڈے کو آگے بڑھانا ہے۔
ریٹنگ ایجنسی اسٹینڈرڈ اینڈ پورز کے وفد نے بدھ کو وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات کی جس کا بیان جاری کیا گیا ہے۔
اعلامیہ کے مطابق وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ نے آئی ایم ایف کے ساتھ 9 ماہ کے قرضہ پروگرام کی تکمیل کے بارے میں بتایا۔
وزیر خزانہ نے کہا تھا کہ نئے وسط مدتی قرضہ پروگرام کے لیے آئی ایم ایف سے بات چیت جاری ہے۔
محمد اورنگزیب نے کہا کہ زرمبادلہ کے ذخائر 9.4 ارب ڈالر ہیں، اسٹاک مارکیٹ کی کارکردگی مضبوط ہے، جون 2024 میں افراط زر کی شرح 12.6 فیصد کی سطح پر آگئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال کے مقابلے ترسیلات زر میں 7.7 فیصد بہتری آئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مالی سال 2023-24 میں ٹیکس ریونیو میں 30 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
ملاقات کے دوران توانائی شعبے میں اصلاحات اور سرکاری اداروں کی نجکاری پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا
جبکہ گلوبل ریٹنگ ایجنسی کے وفد نے اقتصادی اشاریوں میں بہتری کو سراہا۔
News
baithak
baithak news
news baithak
news today
today news paper
newspaper
اردو اخبار-Urdu News Paper
epaper
epaper today
Pakistan news
Multan news
India
breaking news
news bulletin
news headlines
headlines
head lines
بیٹھک
بیٹھک نیوز
نیوز Pakistan news
Urdu News
Editorial
Essay women day
Magazine News
Multan Urdu News
Current Affairs
Pakistan Today
پاکستان نیوز
pakistan news about girl
today news in urdu
afghanistan news
fox news Ukraine
russia news today. mlb lockout news
abc news
google news
تبصرے
Please keep the discussion respectful.