"پاک فوج کور کمانڈرز کانفرنس: فوج کی وفاداری اور قومی سلامتی کے اقدامات"
"آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی زیر صدارت پاک فوج کور کمانڈرز کانفرنس کی تفصیلات"
پاک فوج کے ہر فرد کی وفاداری ملک اور فوج سے ہے، کور کمانڈرز کانفرنس آرمی چیف کی زیر صدارت کور کمانڈرز کی کانفرنس میں فورم نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ فوج ایک منظم ادارہ ہے۔ سب کی وفاداری ملک اور افواج پاکستان کے ساتھ ہے اور کوئی بھی احتساب سے خالی نہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق کور کمانڈرز کانفرنس آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت منعقد ہوئی۔ جس میں شرکاءِ کانفرنس کی شہداء کے ایصال و ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔ فورم نے پاکستان کے امن و استحکام کیلئے شہداء افواجِ پاکستان، دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں اور پاکستانی شہریوں کی بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں لازوال قربانیوں کو زبردست خراجِ عقیدت کیا۔ جبکہ خطے کی صورتحال، قومی سلامتی کو درپیش چیلنجز اور بڑھتے ہوئے خطرات کے جواب میں آپریشنل حکمت عملی کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ فورم نے ملک میں، خصوصاََ بلوچستان اور خیبر پختونخواہ میں سرگرم ملک دشمن قوتوں، منفی اور تخریبی عناصر اور ان کے پاکستان مخالف اندرونی اور بیرونی سہو لت کاروں کی سر گرمیوں اور اس کے تدارک کے لئے اٹھائے جانے والے متعدد اقدامات پر بھی غور کیا۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں [contact-form][contact-field label="Name" type="name" required="true" /][contact-field label="Email" type="email" required="true" /][contact-field label="Website" type="url" /][contact-field label="Message" type="textarea" /][/contact-form]
News
baithak
baithak news
news baithak
news today
newspaper
اردو اخبار-Urdu News Paper
city news
Multan news
news bulletin
news headlines
head lines
بیٹھک نیوز
نیوز Pakistan news
Essay women day
Magazine News
Multan Urdu News
Current Affairs
پاکستان نیوز
bbc news
afghanistan news
russia news today. mlb lockout news
abc news
google news
آرمی چیف
شہداء
پاک فوج
کور کمانڈرز کانفرنس
افواج پاکستان
احتساب
فوج ایک منظم ادارہ
شرکاءِ
ایصال و ثواب
فاتحہ خوانی
تبصرے
Please keep the discussion respectful.