ملائکہ اروڑا کا والد کی وفات پر پہلا پیغام: خاندان صدمے میں ہے
والد کی وفات پر ملائکہ اروڑا کا بیان: خاندان کو گہرے صدمے کا سامنا
والد کی وفات ‘خاندان صدمے میں ہے: ملائکہ اروڑا بالی وڈ اسٹار ملائکہ اروڑا کی جانب سے والد ‘انیل مہتا‘ کی مبینہ خودکشی کے بعد سوشل میڈیا پر جاری کیا جانے والا پہلا پیغام وائرل ہوگیا ہے ۔ اداکارہ ملائکہ اروڑا آج صبح والد کے انتقال کے بعد پونے سے ممبئی پہنچی تھیں ۔ جہاں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں ملائکہ کو نم آنکھوں کے ساتھ گہرے رنج میں دیکھا جاسکتا ہے۔ بھارتی میڈیا پر جاری رپورٹس میں دعوٰی کیا جارہا ہے کہ ‘انیل مہتا کی جانب سے خودکشی سے قبل آخری فون کال اپنی دونوں بیٹیوں ملائکہ اور امرتا کو کی گئی تھی۔ جس میں ان کا کہنا تھا کہ وہ ‘تھک گئے ہیں‘ جس کے بعد ملائکہ کے سوتیلے والد کی خودکشی کی خبر میڈیا پر نشر ہوئی۔ بالی وڈ کی آئٹم گرل ملائکہ اروڑا کی جانب سے والد کے انتقال کے بعد فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی پہلی پوسٹ جاری کی گئی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔ ملائکہ کی جانب سے انسٹاگرام پر جاری کی جانے والی پوسٹ میں مداحوں کو بتایا گیا کہ ’والد کی وفات کے بعد ہمارا خاندان گہرے صدمے میں ہے، ۔ ہمیں اپنے پیارے والد انیل مہتا کے انتقال کا اعلان کرتے ہوئے بہت دکھ ہورہا ہے ۔ کیونکہ وہ ایک نرم مزاج دادا، پیار کرنے والے شوہر اور ہمارے بہترین دوست تھے۔ ہمارا خاندان اس نقصان سے گہرے صدمے میں ہے۔ اور ہم اس مشکل وقت میں میڈیا اور خیر خواہوں سے پرائیویسی کی درخواست کرتے ہیں‘۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
baithak
today news paper
اردو اخبار-Urdu News Paper
epaper today
city news
Multan news
India
Hindi news
latest news
breaking news
news bulletin
news headlines
بیٹھک نیوز
نیوز Pakistan news
Urdu News
Editorial
Magazine News
Urdu Magazine
Pakistan Urdu News
Multan Urdu News
Current Affairs
نیوز
bbc news
pakistan news about girl
today news in urdu
afghanistan news
fox news Ukraine
russia news today. mlb lockout news
abc news
google news
سوشل میڈیا
بھارتی میڈیا
ملائکہ اروڑا
‘انیل مہتا
سوتیلے والد
خاندان
بہترین دوست
خاندان گہرے صدمے میں
تبصرے
Please keep the discussion respectful.