ملک کو استحکام کی ضرورت ہے: چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا بیان
چیف جسٹس کا پیغام: ملک کو استحکام کی ضرورت ہے
ملک کو استحکام کی ضرورت ہے، چیف جسٹس چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا کہنا ہے کہ ملک کو استحکام کی ضرورت ہے۔ تنازعات ہوتے ہیں لیکن یہ نہیں کہ اداروں پر حملہ کر دیں۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان ایک ہفتے میں باقی ٹربیونلز کا قیام یقینی بنائے۔ سپریم کورٹ آف پاکستان میں پنجاب میں الیکشن ٹربیونلز کی تشکیل سے متعلق الیکشن کمیشن کی اپیل پر چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ نے سماعت کی۔ سماعت کے آغاز پر سلمان اکرم راجا کے وکیل حامد خان کی جانب سے چیف جسٹس پر اعتراض کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ مائی لارڈ ہم نے ایک درخواست دینی ہے جس پر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ آپ سنئیر وکیل ہیں اور ہمارے لیے قابل احترام ہے پہلے آڈر پڑھنے دیں۔ سلمان اکرم راجہ نے چیف جسٹس پر اعتراض کر دیا جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ آپ نے خود کو علیحدہ کرنا ہے تو کر لیں۔ ابھی اٹارنی جنرل گزشتہ سماعت کا حکمنامہ پڑھیں۔ اس دوران حامد خان نے کہا کہ ہمیں آپ کے کیس سننے پر اعتراض ہے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ آپ براہِ مہربانی اپنی نشست پر بیٹھے رہیں۔ ، آپ کو بعد میں سنیں گے، حامد خان کمرہ عدالت سے چلے گئے۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
News
baithak
baithak news
news baithak
news today
today news paper
newspaper
اردو اخبار-Urdu News Paper
epaper today
city news
Pakistan news
Multan news
Pakistan
latest news
news bulletin
بیٹھک نیوز
نیوز Pakistan news
Urdu News
Editorial
Magazine News
Urdu Magazine
Pakistan Urdu News
Multan Urdu News
Current Affairs
Pakistan Today
پاکستان نیوز
نیوز
bbc news
pakistan news about girl
today news in urdu
afghanistan news
russia news today. mlb lockout news
abc news
google news
چیف جسٹس
سپریم کورٹ آف پاکستان
الیکشن کمیشن آف پاکستان
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
تبصرے
Please keep the discussion respectful.