"پیٹرول کی قیمتوں میں کمی: ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں ریلیف"
"لاہور سے کراچی: کرایوں میں 190 روپے کی کمی کا فیصلہ"
مسافروں کو ریلیف ملنا شروع، ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی وزیر اطلاعات و نشریات پنجاب عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد مسافروں کو ریلیف ملنا شروع ہو گیا ہے۔ کرایوں میں 20 سے 190 روپے تک کی کمی کر دی گئی ہے۔ وزیراطلاعات پنجاب عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ صوبے بھر میں ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی کی گئی ہے۔ جس کے بعد لاہور سے کراچی کا کرایہ 190 روپے، لاہور سے پشاور کا کرایہ 50 روپے، لاہور سے راولپنڈی کا کرایہ 20 روپے کم کردیا گیا ہے۔ عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ پنجاب وہ واحد صوبہ ہے جہاں پیٹرول اور ڈیزل سستا ہوتے ہی کرایوں میں کمی کی گئی ہے،۔ تمام بس اڈوں پر نئے کرایے نامے آویزاں کر دیے گئے ہیں،۔ مسلسل پانچویں مرتبہ پیٹرول کی قیمتوں میں کمی سے ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں بھی کمی کی جا رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مریم نواز کی حکومت آنے کے بعد پنجاب میں پیٹرول سستا ہونے پر کرایوں میں کمی ہو رہی ہے۔ ، باقی صوبوں کو بھی پنجاب حکومت کو فالو کرتے ہوئے پیٹرول اور ڈیزل سستا ہونے پر کرایوں میں کمی کرنی چاہیئیے۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
News
baithak
news baithak
today news paper
newspaper
اردو اخبار-Urdu News Paper
epaper today
Pakistan news
Multan news
Hindi news
latest news
news bulletin
بیٹھک نیوز
نیوز Pakistan news
Urdu News
Editorial
Magazine News
Urdu Magazine
Pakistan Urdu News
Multan Urdu News
Current Affairs
Pakistan Today
پاکستان نیوز
pakistan news about girl
afghanistan news
fox news Ukraine
russia news today. mlb lockout news
abc news
عظمیٰ بخاری
پیٹرولیم مصنوعات
قیمتوں میں کمی
وزیر اطلاعات و نشریات پنجاب
مسافروں کو ریلیف ملنا شروع
تبصرے
Please keep the discussion respectful.