اسرائیلی حملے کا فیصلہ کن جواب دینے کیلئے تیار ہیں: ایران
ایران کی جانب سے اسرائیلی حملے کے خلاف سخت ردعمل کا اعلان
اسرائیلی حملے کا فیصلہ کن جواب دینے کیلئے تیار ہیں : ایران ایران کے اعلیٰ سفارتکار نے اقوامِ متحدہ کے سربراہ انتونیو گوتریس کو خبردار کیا ہے کہ اگر اسرائیل نے میزائلوں کی بوچھاڑ کے جواب میں اسلامی جمہوریہ پر حملہ کیا تو وہ "فیصلہ کن اور افسوسناک" جواب دینے کیلئے تیار ہے۔ عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیرِ خارجہ عباس عراقچی کے دفتر نے ان کے حوالے سے بتایا کہ خطے کے امن و سلامتی کے تحفظ کے لیے ہر ممکن کوششیں کرتے ہوئے ایران اسرائیل کی کسی بھی مہم جوئی کا فیصلہ کن اور افسوسناک جواب دینے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔" علاوہ ازیں مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی اردن ، مصر اور ترکیہ کا دورہ بھی کریں گے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے آج سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں کہا کہ یہ دورہ نسل کشی، ظلم اور جارحیت کے خاتمے کیلئے خطے کے ممالک تک ایران کی سفارتی رسائی کا ایک حصہ ہے۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
News
baithak
baithak news
news today
اردو اخبار-Urdu News Paper
city news
Pakistan news
Multan news
Hindi news
breaking news
بیٹھک
بیٹھک نیوز
نیوز Pakistan news
Urdu News
Editorial
Magazine News
Urdu Magazine
Pakistan Urdu News
Current Affairs
Pakistan Today
پاکستان نیوز
bbc news
pakistan news about girl
afghanistan news
abc news
مشرق وسطیٰ
ایران
سوشل میڈیا پلیٹ فارم
اسرائیلی حملے
عرب میڈیا رپورٹ
ایرانی وزارت خارجہ
امن و سلامتی
میزائلوں
تبصرے
Please keep the discussion respectful.