بابا صدیقی کے قتل کی ذمہ داری بشنوئی گروپ نے قبول کی
سلمان خان کی دوستی کی وجہ سے بابا صدیقی کو قتل کیا گیا: بشنوئی گروپ کا دعویٰ
بابا صدیقی کو سلمان خان سے دوستی کی وجہ سے قتل کیا، بشنوئی گروپ کا دعویٰ مہاراشٹر کے سابق وزیر اور این سی پی کے رہنما بابا صدیقی کے قتل کے بعد بھارتی اداکار سلمان خان کے گھر کے باہر سیکیورٹی کو مزید سخت کردیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق، ممبئی کے علاقے باندہ میں بابا صدیقی کو نامعلوم افراد نے گولی مار کر قتل کیا تھا۔ جس کے بعد سلمان خان کے گلیکسی اپارٹمنٹ کے باہر رکنے اور سیلفیاں لینے پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔ واقعے میں ملوث دو افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے جبکہ لارنس بشنوئی گروپ نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کے ذریعے اس قتل کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ بابا صدیقی کو سلمان خان سے دوستی کی وجہ سے قتل کیا گیا ہے۔ سلمان خان کو قتل کی دھمکیوں کے پیش نظر پہلے ہی Y+ سیکیورٹی فراہم کی جاچکی ہے۔ اور اب بابا صدیقی کے قتل کے بعد ان کی سیکیورٹی میں مزید اضافہ کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ سلمان خان ان شخصیات میں شامل تھے ۔ جو بابا صدیقی کے اہلِ خانہ سے تعزیت کے لیے لیلاوتی اسپتال پہنچے تھے۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
News
baithak
news baithak
news today
today news paper
اردو اخبار-Urdu News Paper
epaper today
Multan news
India
Hindi news
latest news
breaking news
news bulletin
headlines
بیٹھک
بیٹھک نیوز
نیوز Pakistan news
Editorial
Essay women day
Magazine News
Urdu Magazine
Current Affairs
پاکستان نیوز
bbc news
today news in urdu
afghanistan news
fox news Ukraine
russia news today. mlb lockout news
fox news
abc news
بھارتی میڈیا
سلمان خان
بابا صدیقی
بشنوئی گروپ کا دعویٰ
مہاراشٹر
تبصرے
Please keep the discussion respectful.