اختر مینگل کا دعویٰ: پارلیمنٹ لاجز میں فلیٹ پر پولیس چھاپا
اسلام آباد پولیس کا چھاپا: پارلیمنٹ لاجز میں اختر مینگل کا بیان
پارلیمنٹ لاجز میں میرے فلیٹ پر پولیس نے چھاپا مارا، اختر مینگل کا دعویٰ بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل نے دعویٰ کیا ہے کہ اسلام آباد پولیس نے پارلیمنٹ لاجز میں ان کے فلیٹ پر چھاپا مارا ہے۔ بلوچستان نیشنل پارٹی کے قائم مقام صدر ساجد ترین نے اپنے ایک بیان میں دعویٰ کیا کہ پارلیمنٹ لاجز میں سردار اختر مینگل کے فلیٹ پر پولیس نے چھاپا مارا، چھاپے کے وقت وہ فلیٹ پر موجود تھے۔ ساجد ترین کے مطابق اسلام آباد پولیس نے مؤقف اختیار کیا کہ اپارٹمنٹ میں رہنے والوں کے خلاف انٹیلی جنس رپورٹس ہیں۔ بی این پی رہنما نے پولیس کارروائی کی مذمت کی اور کہا کہ ایسے ہتھکنڈوں سے ان کی جماعت کو ڈرایا نہیں جاسکتا ہے۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ عدالتی پیکج کی ووٹنگ پر ان کی پارٹی کے سینیٹرز دباؤ میں نہیں آئیں گے۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
News
baithak
baithak news
news baithak
اردو اخبار-Urdu News Paper
epaper today
city news
Multan news
breaking news
head lines
بیٹھک نیوز
نیوز Pakistan news
Urdu News
Magazine News
Urdu Magazine
Multan Urdu News
Current Affairs
پاکستان نیوز
bbc news
afghanistan news
russia news today. mlb lockout news
abc news
google news
بلوچستان نیشنل پارٹی
پارلیمنٹ لاجز
اختر مینگل کا دعویٰ
تبصرے
Please keep the discussion respectful.