پنجاب میں سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند: حکومت کا اہم فیصلہ
امن و امان کے مسائل پر پنجاب میں سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند
پنجاب حکومت کا سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان حکومت پنجاب نے کل صوبے بھر کے سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کردیا۔ پنجاب کے محکمہ اسکول ایجوکیشن اور ہائر ایجوکیشن کی طرف سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق کل صوبے بھر میں تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کو بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ قبل ازیں حکومت پنجاب نے نقص امن و امان کے تحت صوبے بھر میں دو روز کے لیے دفعہ 144 نافذ کرنے کا اعلان کیا تھا۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبے بھر میں 2 روز کے لیے دفعہ 144 کے نفاذ کا نوٹی فکیشن جاری کرتے ہوئے صوبے میں ہر قسم کے احتجاج، جلوس اور ایسی تمام سرگرمیوں پر پابندی عائد کی ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب کے نوٹی فکیشن کے مطابق پابندی کا اطلاق جمعہ 18 اکتوبر سے ہفتہ 19 اکتوبر تک ہوگا۔ نوٹی فکیشن کے مطابق دفعہ 144 کا نفاذ امن و امان کے قیام، انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کے لیے کیا گیا ہے۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
News
baithak
baithak news
news baithak
news today
اردو اخبار-Urdu News Paper
city news
Multan news
Hindi news
news bulletin
بیٹھک
بیٹھک نیوز
نیوز Pakistan news
Magazine News
Multan Urdu News
Current Affairs
پاکستان نیوز
نیوز
bbc news
afghanistan news
russia news today. mlb lockout news
abc news
پنجاب حکومت
محکمہ داخلہ پنجاب
محکمہ اسکول ایجوکیشن
سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے
تعلیمی ادارے بند
ہائر ایجوکیشن
نوٹی فکیشن
دفعہ 144 کا نفاذ
تبصرے
Please keep the discussion respectful.