اختر مینگل کا پاکستان واپسی کا فیصلہ: 26ویں آئینی ترمیم پر ردعمل
آئینی ترمیم: اختر مینگل کا پاکستان واپس آنے کا اعلان
مجوزہ آئینی ترمیم: اختر مینگل کا پاکستان آنے کا فیصلہ 26ویں مجوزہ آئینی ترمیم کے معاملے پر بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) کے سربراہ اختر مینگل نے فوری طور پر وطن واپس پہنچنے کا فیصلہ کرلیا۔ قائم مقام صدر بلوچستان نیشنل پارٹی ساجد ترین نے کہا ہے کہ سردار اختر مینگل کل پاکستان پہنچیں گے۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز ساجد ترین اور اختر مینگل نے دعویٰ کیا تھا کہ آئینی ترمیم کے معاملے پر ان کی جماعت کے اراکین اسمبلی پر دباؤ ڈالا جارہا ہے۔ رہنما بی این پی ساجد ترین نے کہا تھا کہ پارلیمنٹ لاجز میں سردار اختر مینگل کے فلیٹ پر اسلام آباد پولیس نے چھاپہ بھی مارا ہے۔ ساجد ترین نے پولیس کارروائی کی مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایسے ہتھکنڈوں سے ان کی جماعت کو ڈرایا نہیں جاسکتا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ عدالتی پیکج کی ووٹنگ پر ان کی پارٹی کے سینیٹرز دباؤ میں نہیں آئیں گے۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
News
baithak
baithak news
news baithak
news today
newspaper
اردو اخبار-Urdu News Paper
Pakistan news
Multan news
news bulletin
news headlines
headlines
بیٹھک نیوز
نیوز Pakistan news
Urdu News
Magazine News
Urdu Magazine
Multan Urdu News
Current Affairs
پاکستان نیوز
pakistan news about girl
fox news Ukraine
russia news today. mlb lockout news
اختر مینگل
بلوچستان نیشنل پارٹی
مجوزہ آئینی ترمیم
قائم مقام صدر بلوچستان
ساجد ترین
رہنما بی این پی ساجد ترین
عدالتی پیکج
تبصرے
Please keep the discussion respectful.