پاکستان کے چاول کی مانگ میں اضافہ: برآمدات میں ریکارڈ توڑ اضافہ
چاول کی برآمدات میں 77.63 فیصد اضافہ: پاکستان کی اقتصادی کامیابی
پاکستان کے تمام اقسام کے چاول کی مانگ میں اضافہ بیرون ممالک میں پاکستان کےتمام اقسام کے چاول کی مانگ میں مزید اضافہ ہوگیا ۔ پاکستان نے 3 ماہ میں چاول کی برآمد پر 72 کروڑ 18 لاکھ ڈالر کا زرمبادلہ کما لیا۔ دستاویز کے مطابق پہلی سہہ ماہی میں چاول کی برآمدات میں 77.63 فیصد کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ جولائی سے ستمبر تک 9 لاکھ 91 ہزار میٹرک ٹن چاول برآمد کیےگئے۔ گزشتہ مالی سال پہلی سہہ ماہی میں 5 لاکھ 96 ہزار ٹن چاول برآمد کیے گئے تھے۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال چاول برآمدات پر 40 کروڑ 64 لاکھ ڈالر کا زرمبادلہ آیا۔ ستمبر میں چاول کی برآمدات میں سالانہ 49.19 فیصد کا بھی بڑا اضافہ دیکھا گیا تھا۔ صرف ایک ماہ کے دوران 3 لاکھ 74 ہزار میٹرک ٹن چاول ایکسپورٹ کیے گئے۔ دستاویز کے مطابق زیرجائزہ عرصے کے دوران 3 لاکھ 74 ہزار میٹرک ٹن چاول کی برآمد پر 25 کروڑ 72 لاکھ ڈالر زرمبادلہ آیا۔ گزشتہ مالی سال ستمبر میں 2 لاکھ 55 ہزار میٹرک ٹن چاول ایکسپورٹ ہوئے تھے۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
News
baithak
baithak news
news baithak
today news paper
اردو اخبار-Urdu News Paper
epaper today
city news
Pakistan news
Multan news
Pakistan
latest news
breaking news
news bulletin
head lines
بیٹھک
بیٹھک نیوز
نیوز Pakistan news
Urdu News
Editorial
Essay women day
Magazine News
Multan Urdu News
Current Affairs
پاکستان نیوز
bbc news
pakistan news about girl
afghanistan news
fox news Ukraine
russia news today. mlb lockout news
abc news
چاول کی مانگ میں اضافہ
بیرون ممالک
ستمبر میں چاول کی برآمدات
چاول ایکسپورٹ
تبصرے
Please keep the discussion respectful.