سمندری طوفان ٹریمی: فلپائن میں تباہی اور 26 ہلاکتیں
فلپائن میں سمندری طوفان ٹریمی کی تباہ کاریاں
فلپائن ‘سمندری طوفان ’ٹریمی‘ نے تباہی مچا دی،26 افراد ہلاک فلپائن کے شمال مشرقی ساحل سے سمندری طوفان ’ٹریمی‘ ٹکرا گیا۔ جس کے نتیجے میں ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آکر کم از کم 26 افراد ہلاک جبکہ ڈیڑھ لاکھ سے زائد افراد محفوظ مقامات پر نقل مکانی پر مجبور ہوگئے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق فلپائن کے حکام کا کہنا ہے کہ سمندری طوفان کے باعث لوزون کے مرکزی جزیرے پر موسلا دھار بارشیں ہوئیں جو بڑے پیمانے پر سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ بنیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 95 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی تیز ہواؤں کے ساتھ یہ طوفان مغرب کی طرف کرڈیلیرا کے شمالی پہاڑی سلسلے سے بحیرہ جنوبی چین کی طرف بڑھ رہا ہے۔ فلپائنی محکمہ موسمیات نے چند شمالی صوبوں میں شدید بارشوں، سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ اور طوفانی لہروں کے حوالے سے انتباہ جاری کردیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ چند روز کے دوران طوفان کے نتیجے میں ناگا شہر سمیت وسطی بیکول کے خطے میں 14 اموات ہوئی ہیں۔ زیادہ تر افراد پانی میں ڈوبنے اور لینڈ سلائیڈنگ سے لقمہ اجل بنے۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
News
baithak
news baithak
news today
today news paper
newspaper
اردو اخبار-Urdu News Paper
epaper
epaper today
Multan news
India
Hindi news
latest news
breaking news
news bulletin
news headlines
بیٹھک
بیٹھک نیوز
Essay women day
Magazine News
Urdu Magazine
Multan Urdu News
Current Affairs
Pakistan Today
پاکستان نیوز
today news in urdu
afghanistan news
fox news Ukraine
russia news today. mlb lockout news
abc news
لینڈ سلائیڈنگ
محکمہ موسمیات
شدید بارشوں
سمندری طوفان
26 افراد ہلاک
فلپائن
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی
فلپائنی محکمہ موسمیات
طوفانی لہروں
موسلا دھار بارشیں
تبصرے
Please keep the discussion respectful.