"27 ویں آئینی ترمیم لانے پر شہباز شریف اور بلاول بھٹو میں اتفاق"
"کیا 27 ویں آئینی ترمیم پاکستان کی سیاست میں بڑی تبدیلی لائے گی؟"
وزیر اعظم شہباز شریف اور بلاول بھٹو کا 27 ویں آئینی ترمیم بھی لانے پر اتفاق وزیر اعظم شہباز شریف اور پاکستان پیپلز پارٹی ( پی پی پی ) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے درمیان 26 ویں آئینی ترمیم کے بعد 27 ویں آئینی ترامیم لانے پر بھی اتفاق ہوگیا۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے وزیر اعظم شہباز شریف سے ان کی رہائشگاہ پر خصوصی ملاقات کی۔ جس کے دوران 27 ویں آئینی ترمیم لانے پر اتفاق کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے ملاقات میں نئی ترمیم کیلئے پارلیمنٹ کو متحرک کرنےکا فیصلہ کیا ۔ جبکہ اس حوالے سے سربراہ جمعیت علماء اسلام ( جے یو آئی ) مولانا فضل الرحمان اور متحدہ قومی موومنٹ ( ایم کیو ایم ) کو اعتماد میں لیا جائے گا۔ بلاول بھٹو مسلم لیگ ( ن ) کے سربراہ نوازشریف کو بھی اعتماد میں لیں گے۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ( ن ) اور پاکستان پیپلز پارٹی کے قانونی ماہرین اس حوالے سے پیر کو اسلام آباد میں ملیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ 26 ویں ترمیم کی خامیاں دور کرنے کیلئے 27 ویں ترمیم لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
News
baithak
baithak news
news baithak
today news paper
newspaper
اردو اخبار-Urdu News Paper
epaper today
Pakistan news
Multan news
India
Hindi news
latest news
news bulletin
news headlines
headlines
بیٹھک
بیٹھک نیوز
نیوز Pakistan news
Urdu News
Essay women day
Magazine News
Multan Urdu News
Current Affairs
پاکستان نیوز
afghanistan news
fox news Ukraine
russia news today. mlb lockout news
fox news
abc news
google news
وزیر اعظم شہباز شریف
بلاول بھٹو
27 ویں آئینی ترمیم
نئی ترمیم
خامیاں دور
تبصرے
Please keep the discussion respectful.