ایف سی کو جدید ٹیکنالوجی سے لیس کیا جا رہا ہے: وفاقی وزیر داخلہ
ایف سی کی استعداد میں اضافہ: وزیر داخلہ کی جانب سے جدید ٹیکنالوجی کی فراہمی
ایف سی کو جدید ٹیکنالوجی سے لیس کیا جا رہا ہے، وزیر داخلہ وفاقی وزیر داخلہ سے فرنٹیئر کانسٹیبلری میں تعینات انچاسویں کامن کے پولیس افسران نے ملاقات کی۔ محسن نقوی نے افسران کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور امن و سلامتی کے قیام میں ایف سی کے کردار کو سراہا۔ ملاقات کے دوران وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایف سی دیگر اداروں کے ہمراہ بر سر پیکار ہے۔ اور ایف سی کے جوانوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید تقویت بخشتی ہیں۔ محسن نقوی نے کہا کہ ایف سی کے شہداء قوم کے قیمتی سرمایہ ہیں، اور قوم ان کی لازوال قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ایف سی کو جدید ٹیکنالوجی اور آلات سے لیس کیا جا رہا ہے۔ محسن نقوی نے نوجوان افسران کو تاکید کی کہ وہ دیانتداری، نظم و ضبط اور اخلاقی طرز عمل کے اعلیٰ ترین معیار کے مطابق اپنی ذمہ داریاں سرانجام دیں۔ عوام کی خدمت اور مدد کو اپنی پہچان بنائیں، کیونکہ جو افسران دل سے عوام کی خدمت کرتے ہیں، انہیں سفارش کی ضرورت نہیں ہوتی۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
News
baithak
baithak news
news baithak
today news paper
اردو اخبار-Urdu News Paper
epaper
city news
Multan news
Hindi news
latest news
breaking news
news headlines
نیوز Pakistan news
Urdu News
Magazine News
Pakistan Urdu News
Multan Urdu News
Current Affairs
Pakistan Today
پاکستان نیوز
bbc news
today news in urdu
afghanistan news
fox news Ukraine
russia news today. mlb lockout news
abc news
google news
وزیر داخلہ
محسن نقوی
وفاقی وزیر داخلہ
سفارش
ایف سی
شہداء قوم
تبصرے
Please keep the discussion respectful.