گلگت بلتستان میں شدید برف باری سے نظام زندگی مفلوج، شہریوں کو مشکلات کا سامنا
شدید برف باری سے گلگت بلتستان میں زندگی متاثر، راستے اور سڑکیں بند
گلگت بلتستان میں شدید برف باری سے نظام زندگی مفلوج گلگت بلتستان کے بالائی علاقوں میں شدید برفباری کے باعث زمینی رابطہ منقطع ہونے اور سفر میں رکاوٹوں کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ خطے میں درجہ حرارت منفی 14 سینٹی گریڈ تک گر گیا ہے، جس سے مشکلات مزید بڑھ گئی ہیں۔ بابوسر ٹاپ اور خنجراب پاس سمیت اہم راستے برفباری کے باعث بند ہو گئے ہیں۔ جس سے پاکستان اور چین کے درمیان سفر میں خلل پڑ رہا ہے۔ حکام نے تصدیق کی کہ خنجراب پاس پر متعدد گاڑیاں پھنسی ہوئی ہیں۔ جبکہ راؤنڈو کے مقام پر چٹان گرنے سے بلتستان روڈ بلاک ہوگئی ہے۔ تاہم حکام نے کہا کہ سڑک کو آج (ہفتہ) تک ٹریفک کے لیے بحال کر دیا جائے گا۔ گلگت بلتستان کی انتظامیہ نے ہنزہ، نگر، غذر، اسکردو، شگر اور گھانچے اضلاع میں 16 نومبر تک شدید برف باری جاری رہنے کا انتباہ دیا ہے۔ اور رہائشیوں سے احتیاط برتنے کی اپیل کی ہے۔ دریں اثنا، اسکردو کے ڈپٹی کمشنر کے مطابق فوج نے برف سے ڈھکے دیوسائی کے میدانی علاقوں میں پھنسے 15 مسافروں کو کامیابی سے بچا لیا۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
News
baithak
baithak news
news baithak
news today
epaper today
Multan news
Pakistan
Hindi news
latest news
breaking news
news bulletin
news headlines
head lines
بیٹھک نیوز
Editorial
Magazine News
Multan Urdu News
Current Affairs
bbc news
afghanistan news
fox news Ukraine
russia news today. mlb lockout news
google news
گلگت بلتستان
شدید مشکلات
نظام زندگی مفلوج
شدید برف باری
خطے میں درجہ حرارت منفی
14 سینٹی گریڈ
بلتستان روڈ بلاک
تبصرے
Please keep the discussion respectful.