تحریک انصاف سےکوئی مذاکرات نہیں ہو رہے، عطا تارڑ
تحریک انصاف کے ساتھ کسی بھی سطح پر بات چیت نہیں ہو رہی : عطا تارڑ
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ کسی بھی سطح پر کوئی بات چیت یا مذاکرات نہیں ہو رہے ہیں۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ ’کبھی یہ کہتے ہیں کہ حکومت کے ساتھ بات کریں گے۔ کبھی کہتے ہیں حکومت کے علاوہ بات کریں گے، اس حوالے سے آنے والی تمام خبریں بے بنیاد ہیں۔‘ انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم کی تعمیل میں صرف ایک بار چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے رابطہ کرکے انہیں آگاہ کیا ہے۔ عدالت عالیہ کے احکام کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں کسی بھی قسم کا احتجاج، ریلی، دھرنا وغیرہ کرنا غیر قانونی ہے۔ عطا تارڑ نے کہا کہ واضح کردوں کہ ’‘ جو کوئی بھی اسلام آباد احتجاج کرنے آئے گا، گرفتار ہوگا، مقدمات قائم کئے جائیں گے۔ کسی کو بے امنی پھیلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی’’ ۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے احکام آنے کے بعد خواہ عام شہری احتجاج کے لیے آئیں۔ یا خیبرپختونخوا کے سرکاری افسران و ملازمین، کسی کیساتھ کوئی رعایت اس بار نہیں کی جائے گی۔ پروموشن بورڈ کے آئندہ اجلاس میں یہ بھی دیکھا جائے گا کہ کون کون سے افسران احتجاج یا دھرنوں میں شریک ہوئے ہیں۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
News
baithak
baithak news
news baithak
اردو اخبار-Urdu News Paper
epaper
epaper today
city news
Pakistan news
Multan news
Hindi news
latest news
breaking news
news bulletin
news headlines
headlines
بیٹھک نیوز
نیوز Pakistan news
Urdu News
Editorial
Essay women day
Magazine News
Urdu Magazine
Multan Urdu News
Current Affairs
پاکستان نیوز
bbc news
afghanistan news
fox news Ukraine
russia news today. mlb lockout news
abc news
google news
پاکستان تحریک انصاف
تحریک انصاف
عطا تارڑ
مذاکرات
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر
اسلام آباد ہائی کورٹ
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات
بات چیت
پروموشن بورڈ
تبصرے
Please keep the discussion respectful.