تعلیمی ادارے بند: اسلام آباد، راولپنڈی اور مری میں اسکولز اور یونیورسٹیز کی تعطیلات
اسلام آباد، راولپنڈی اور مری کے تعلیمی ادارے بند رہیں گے، بہاولپور میں امتحانات ملتوی
اسلام آباد، راولپنڈی اور مری کے تعلیمی ادارے آج بند رہیں گے انتظامیہ کی جانب سے اسلام آباد، راولپنڈی اور مری کے تمام تعلیمی ادارے آج بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کا مطابق تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ بہاولپور کی اسلامیہ یونیورسٹی میں آج اور کل ہونے والے پرچے ملتوی کردیئے گئے ہیں۔ ترجمان اسلامیہ یونیورسٹی کے مطابق ملتوی کیے گئے پرچے اب 2 اور 3 دسمبر کو ہونگے۔ اسلامیہ یونیورسٹی میں آج اور کل کلاسیں معمول کے مطابق ہوں گی۔ گزشتہ روز جڑواں شہروں میں میٹرو بس، انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس بند رہی۔ راولپنڈی اسلام آباد میٹرو بس سروس بھی معطل تھی جبکہ پمز سے بارہ کہو تک گرین لائن سروس بھی بند رکھی گئی۔ قافلوں کی اسلام آباد کی جانب پیش قدمی جاری ہے، کئی مقامات پر پولیس سے جھڑپیں بھی ہوئیں۔ دوسری جانب وفاقی دارالحکومت میں پولیس، رینجرز اور ایف سی کی بھاری نفری تعینات ہے۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
News
baithak
baithak news
news baithak
اردو اخبار-Urdu News Paper
epaper
city news
Pakistan news
Multan news
Pakistan
breaking news
news bulletin
news headlines
بیٹھک نیوز
نیوز Pakistan news
Editorial
Essay women day
Magazine News
Pakistan Urdu News
Multan Urdu News
Current Affairs
Pakistan Today
پاکستان نیوز
نیوز
bbc news
pakistan news about girl
afghanistan news
fox news Ukraine
russia news today. mlb lockout news
fox news
abc news
google news
ضلعی انتظامیہ
تعلیمی ادارے.
آج بند رہیں گےتعلیمی ادارے بند
تبصرے
Please keep the discussion respectful.