عدلیہ کی آزادی کا حلف اٹھا رکھا ہے، چیف جسٹس
"چیف جسٹس کا کہنا ہے کہ ہم نے عدلیہ کی آزادی کا حلف اٹھا رکھا ہے: آئی ایم ایف وفد سے ملاقات"
عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے 6 رکنی خصوصی وفد نے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے ملاقات کی،۔ چیف جسٹس نے وفد کو عدالتی نظام اور اصلاحات سے متعلق آگاہ کیا۔ ملاقات کے بعد صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے چیف جسٹس نے کہا کہ میں نے آئی ایم ایف کے وفد کو جواب دیا ہے کہ ہم نے آئین کے تحت عدلیہ کی آزادی کا حلف اٹھا رکھا ہے۔ یہ ہمارا کام نہیں ہے کہ آپ کو ساری تفصیلات بتائیں، وفد کو نیشنل جوڈیشل پالیسی میکنگ کمیٹی کے ایجنڈے کا بتایا، وفد کو بتایا کہ ماتحت عدلیہ کی نگرانی ہائیکورٹس کرتی ہیں۔ چیف جسٹس نے کہا کہ آئی ایم ایف کے وفد نے کہا معاہدوں کی پاسداری، اور پراپرٹی حقوق کے حوالے سے جاننا چاہتے ہیں۔ میں نے جواب دیا اس پر اصلاحات کر رہے ہیں، وفد کو بتایا کہ آپ بہترین وقت پر آئے ہیں۔ آئی ایم ایف وفد کوعدالتی ریفارمز، نیشنل جوڈیشل پالیسی سے آگاہ کیا۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
News
baithak
baithak news
news baithak
epaper
city news
Multan news
India
Hindi news
latest news
breaking news
head lines
بیٹھک نیوز
نیوز Pakistan news
Essay women day
Magazine News
Urdu Magazine
Current Affairs
نیوز
bbc news
today news in urdu
afghanistan news
fox news Ukraine
russia news today. mlb lockout news
fox news
abc news
google news
چیف جسٹس
ملاقات
چیف جسٹس یحیٰی آفریدی
عالمی مالیاتی ادارےآئی ایم ایف
آئی ایم ایف وفد
تبصرے
Please keep the discussion respectful.