سجی دکھا کر کھبی، ایک دن مبارکبادیں وصول ،اگلے ہی دن ڈاکٹرز کی نشترٹو منتقلی شروع
"ینگ ڈاکٹرز کا احتجاج: نشتر ہسپتال دوم میں بھیجے جانے کے فیصلے پر تنقید"
ملتان(جنرل رپورٹر)ایک دن مبارکبادیں وصول کرنے کے بعد نشتر میڈیکل یونیورسٹی انتظامیہ نے ینگ ڈاکٹرز کو نشتر ہسپتال دوم بھیجنا شروع کردیا جس پر ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے عہدیداران نے شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ فی الحال یہ آرڈرز صرف نیوروسرجری ڈیپارٹمنٹ کے پانچ ڈاکٹرز کے ہیں۔ جبکہ شاید دوسرے مرحلے میں شعبہِ ہڈی و جوڑ کے ٹرینی ڈاکٹرز کیلئے بھی ہوں گے اور پھر اس سے اگلے مرحلے میں میڈیسن، سرجری، پیڈز اور ریڈیالوجی والوں کو بھی بھیجا جائے گا ینگ ڈاکٹرز نے تمام ڈاکٹرز تنظیموں اور سینئرز سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا ہے کہ فیصلہ آپ نے کرنا ہے۔ ’ مزاحمت کے بغیر کچھ بھی حاصل نہیں ہونا۔ اگر ٹرینی ڈاکٹرز کو بھیجنا ہی مقصود تھا تو کل کس چیز کی مبارکبادیں دی جارہی تھیں وائی ڈی اے ملتان کا یہ مؤقف پہلے دِن سے واضح ہے کہ نشتر ہسپتال ملتان سے کوئی بھی ٹرینی ڈاکٹر نشتر دوم میں نہیں جائے گا نشتر میڈیکل یونیورسٹی انتظامیہ کا رویہ، باتیں، تسلیاں اور عمل بالکل مختلف ہے۔ شاید انتظامیہ خود بھی اس ہسپتال کو چلانے میں دلچسپ نہیں ہے اور وہ دونوں ہسپتالوں کی بندش چاہتے ہیں وائی ڈی اے ملتان انشااللہ تمام ڈیپارٹمنٹس کے ینگ ڈاکٹرز، نیوروسرجری و آرتھو پیڈکس کی پی جی آرز اور سینئر وائی ڈی انز کے ساتھ مل بیٹھ کر ہسپتال کی بندش، ہڑتال، دھرنے اور بھوک ہڑتالی کیمپس سے متعلق فائنل کال دے گی - یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
News
baithak
baithak news
news baithak
news today
newspaper
اردو اخبار-Urdu News Paper
epaper
epaper today
city news
Pakistan news
Multan news
Pakistan
India
latest news
breaking news
news bulletin
news headlines
headlines
head lines
بیٹھک نیوز
نیوز Pakistan news
Urdu News
Essay women day
Multan Urdu News
Current Affairs
پاکستان نیوز
bbc news
pakistan news about girl
today news in urdu
afghanistan news
fox news Ukraine
russia news today. mlb lockout news
abc news
google news
تبصرے
Please keep the discussion respectful.