آپریشن انتہائی مہارت کے ساتھ کیا گیا:شہباز شریف
شہباز شریف کا سیکیورٹی فورسز کی مہارت اور بہادری کو سراہا
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے جعفر ایکسپریس آپریشن مکمل کرنے اور یرغمال شہریوں کو بازیاب کرنے پر پاک فوج اور سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کے جوانوں کی پیشہ ورانہ مہارت اور فوج کے سپہ سالار کی متحرک قیادت کی بدولت جعفر ایکسپریس آپریشن کی بغیر کسی بڑے نقصان کے تکمیل ممکن ہوئی، آپریشن انتہائی مہارت کے ساتھ کیا گیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہمارے بہادر جوانوں اور افسروں نے بہادری اور دلیری کا مظاہرہ کیا، 33 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا۔ ،وزیراعظم کی آپریشن میں سیکیورٹی فورسز کے جوانوں اور ٹرین کے مسافروں کی شہادت پر رنج و الم کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے شہداء کے لیے دعائے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر و استقامت کی دعا کی۔ شہباز شریف نے کہا کہ نہتے اور معصوم شہریوں کی جان و مال کو نقصان پہنچانے والوں کا دین اسلام اور اس ملک سے کوئی تعلق نہیں۔ ، معصوم شہریوں پر حملہ کرنے والوں کو ہر محاذ پر شکست دینے کے لیے پر عزم ہیں۔ ،ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک دہشتگردوں کے خلاف ہماری جنگ جاری رہے گی۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
News
baithak
baithak news
today news paper
epaper today
city news
Pakistan news
Multan news
Pakistan
India
Hindi news
latest news
breaking news
news headlines
headlines
بیٹھک نیوز
نیوز Pakistan news
Essay women day
Magazine News
Multan Urdu News
Current Affairs
Pakistan Today
bbc news
pakistan news about girl
afghanistan news
russia news today. mlb lockout news
fox news
abc news
google news
وزیر اعظم
شہباز شریف
وزیراعظم محمد شہباز شریف
جعفر ایکسپریس آپریشن
تبصرے
Please keep the discussion respectful.