دریائے سندھ سے نہریں نکالنےکیخلاف قرارداد سندھ اسمبلی میں پیش
"دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کے خلاف قرارداد سندھ اسمبلی میں پیش"
کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے دریائے سندھ سے 6 نہریں نکالنے کے خلاف قرارداد صوبائی اسمبلی میں پیش کردی۔ سندھ اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ یہ ایوان وفاقی حکومت سے پانی کے معاملے پر تمام اسیٹک ہولڈرز سے بات چیت اور مذاکرات کا مطالبہ کرتاہے۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت نے ہمیشہ سندھ کے عوام کے لیے پانی کی منصفانہ تقسیم کی آواز اٹھائی ہے۔ اس موقع پر صوبائی وزیر جام خان شورو نے کہا کہ پیپلزپارٹی واحد جماعت ہے جس نے پانی کی منصفانہ تقسیم پر بات کی۔ سندھ کے ہر مسئلے پر پیپلزپارٹی نے عوام کے مسائل پر آواز اٹھائی۔ جام خان شورو کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے کالا باغ ڈیم کے خلاف قرار داد پیش کی اور اسے ہمیشہ کے لیے دفن کیا۔ جب کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے تھل گریٹر کینال نکالنے کی منظوری دی۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
News
baithak
baithak news
city news
Multan news
India
Hindi news
latest news
head lines
بیٹھک نیوز
نیوز Pakistan news
Magazine News
Urdu Magazine
Multan Urdu News
Current Affairs
Pakistan Today
پاکستان نیوز
bbc news
today news in urdu
afghanistan news
russia news today. mlb lockout news
abc news
google news
پی ٹی آئی
مراد علی شاہ
سندھ اسمبلی
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ
قرارداد
سندھ اسمبلی میں پیش
تبصرے
Please keep the discussion respectful.