آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری، معاشی شرح نمو رپورٹ جاری
حکومت نے آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کر دی
حکومت نے آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کر دی۔
معاشی شرح نمو کی دوسری سہ ماہی رپورٹ جاری کر دی گئی ۔
نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں اعدادوشمار کی منظوری دیدی گئی ۔
مالی سال کی دوسری سہ ماہی میں شرح نمو ایک اعشاریہ سات تین فیصد ریکارڈ کی گئی ۔
سہ ماہی رپورٹ کے مطابق زرعی شعبے میں شرح نمو ایک اعشاریہ ایک فیصد ، خدمات میں دو اعشاریہ پانچ سات فیصد رہی ۔
صنعتی شعبے کی کارکردگی منفی صفر اعشاریہ ایک آٹھ فیصد رہی ۔
اس سے پہلے جولائی تا ستمبر شرح نمو صفر اعشاریہ نو دو فیصد بتائی گئی تھی ۔
پہلی سہ ماہی میں سروسزسیکٹرکی گروتھ دو اعشاریہ دو ایک فیصد تک پہنچ گئی۔
رواں مالی سال میں جی ڈی پی گروتھ کا ہدف تین اعشاریہ چھ فیصد مقرر ہے ۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں