ملتان ای خدمت سنٹر میں قائم رجسٹری برانچ بھی کرپشن کی زد میں

ای خدمت سنٹر میں کرپشن: کلرکوں کی مدد سے اسٹمپ ڈیوٹی چوری کا سکینڈل

ملتان(وقائع نگار) ملتان ای خدمت سنٹر میں قائم رجسڑی برانچ ملتان بھی کرپشن کی زد میں آگئی ہے کمپیوٹر کے علم سے نابلد اہلکاروں نے مبینہ طور پر پرائیویٹ آفراد کو ای خدمت سنٹر کا مالک بنا ڈالا جنھوں نے ای خدمت سنٹر کے ذریعے اسٹیمپ ڈیوٹی چوری کا راستہ نکال لیا ۔
ذرائع کے مطابق ڈپٹی کمشنر آفس کی جانب سے فیاض بلوچ نامی کلرک کو ای خدمت سنٹر میں قائم ای رجسڑی سٹر پر تعینات کر رکھا ہے فیاض بلوچ کمپوٹر کے علم الرجک ہے جس نے کمپوٹر سسٹم کو آپریٹ کرنے کے لیے مومن نامی کلرک کو اپنے پاس بٹھا رکھا ہے۔
مومن کی اصل ڈیوٹی تحصیل آفس باغ لانگے خان میں قائم تحصیل دار کے آفس میں ہے لیکن اس پوسٹ پر روزانہ ہزاروں کے حساب سے مار دھاڑ نہ مومن ہے کلرک فیاض بلوچ فیاض کمپیوٹر کا علم رکھنے والے بندے کی تلاش تھی جبکہ مومن کو روزانہ ہزاروں روپے والی جگہ کی تلاش تھی۔
اس طرح دونوں اہل کاروں کو ایک دوسرے کے ضرورت نزدیک لائی ہے انھوں نے کہا کلرک فیاض بلوچ نے اپنی ساری سروس رجسڑی برانچ میں گزاری ہے رجسڑی برانچ کے بغیر فیاض بلوچ کے لیے کوئی بھی پوسٹنگ کوئی حثیت نہیں رکھتی۔
انھوں نے کہا تحصیلدار میاں امجد نے اپنا لاگ ان پرائیویٹ آفراد کے علاؤہ مومن کو بھی دے رکھا ہے جس جبکہ اسٹمیپ ڈیوٹی اور دیگر لین دین کی زمہ داری کلرک فیاض بلوچ سر انجام دیتا ہے انھوں نے کہا جہان تین فیصد اسٹمپ ڈیوٹی عائد ہوتی ہے۔
وہاں ایک فیصد وثیقہ نویس ایک فیصد ای رجسٹریشن افسر اور عملہ لیتا ہے حکومتی خزانے میں صرف ایک فیصد جمع ہو پاتی ہے شہریوں نے سنئیر ممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب سے مطالبہ کیا ہے ای خدمت سنٹر کا سپیشل آڈٹ کروایا جائے اور اسٹمپ ڈیوٹی غبن کرنے میں معاونت کرنے والے اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے اور پرائیوٹ افراد کے لاگ ان بند کروائے جائیں

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں