اگر ہمارے شہریوں پر حملہ ہوا تو بھارتی شہری بھی محفوظ نہیں رہیں گے: خواجہ آصف

“اگر ہمارے شہریوں پر حملہ ہوا تو بھارتی شہری بھی محفوظ نہیں رہیں گے” – وزیر دفاع کا انتباہ

اگر ہمارے شہریوں پرحملہ ہوا تو بھارتی شہری بھی محفوظ نہیں رہیں گے: وزیر دفاع
وزیر دفاع خواجہ آصف نےکہا ہےکہ اطلاعات کے مطابق بھارت پاکستان کے شہروں میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔
، اگر ہمارے شہریوں پرحملہ ہوا تو بھارتی شہری بھی محفوظ نہیں رہیں گے۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ہم واضح کر دیں ہم ایسی دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔
، پاکستانی شہروں میں شہریوں کو نشانہ بنایا گیا تو جواب بھارت کے شہروں میں اسی طرح دیں گے۔
وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ بھارت نے ماحول گرم کرنا چاہا تو ہم بھی تیار ہیں۔
جب بھارت جیسا دشمن پڑوس میں ہو تو ہمارے میزائل تجربات جاری رہیں گے۔
،24 کروڑ عوام مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے، ہم اپنے دفاع کا پورا حق رکھتے ہیں۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں