بھارتی آبی جارحیت کے خلاف پیپلزپارٹی کا احتجاج اور پاک فوج سے اظہار یکجہتی
پیپلزپارٹی ملتان کا بھارت مخالف مظاہرہ، پاک فوج زندہ باد کے نعرے
ملتان(خصوصی رپورٹر )پاکستان پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے سینیٹر نائب صدر خواجہ رضوان عالم، سٹی صدر ملک نسیم لابر، سٹی جنرل سیکرٹری اے ڈی خان بلوچ، ڈویڑنل سیکرٹری انفارمیشن سلیم راجا، ڈویژنل نائب صدر سلیم شہزاد، ضلعی سیکرٹری انفارمیشن چوہدری یاسین، سٹی سیکرٹری انفارمیشن خواجہ عمران، سینئر نائب صدر سٹی ساجد خان بلوچ، سابقہ ٹکٹ ہولڈر حاجی شاہد رضا صدیقی، صوبائی حلقہ 218 کے صدر ملک افتخار علی، تحصیل سیکرٹری انفارمیشن رانا ذوالفقار المعروف کے ٹی جی، ملک رمضان کمبوہ، جیالا نذیر کاٹھیا، حاجی طاہر ، حاجی خلیل راں، عبدالروف لودھی، ملک امداد جھولے لعل، ملک ناصر محمود کمبوہ، جمیل بھٹی و دیگر نے خواجہ عمران اور صوبائی حلقہ 218 کے تنظیمی عہدیدران ملک افتخار علی، رمضان کمبوہ، نذیر کاٹھیا اور حاجی طاہر کے زیر اہتمام پیپلزپارٹی ملتان سٹی کی طرف سے بھارتی آبی جارحیت کے خلاف اور پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے منعقدہ مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے مشترکہ میڈیا بیان میں کہا کہ پہلگام فالس فلیگ آپریشن بھارتی افواج کی ناکامی اور شرمندگی کا منہ بولتا ثبوت ہے پہلگام واقعہ پر پاکستان پر جھوٹا و من گھڑت الزام انڈیا کی انتہائی گھٹیا حرکت ہے پاکستان پیپلزپارٹی کا ہر ورکر ہر جیالا ہر عہدیدارا بشمول تمام پاکستان عوام انڈیا کے ان جھوٹے و من گھڑت الزامات کو مسترد کرتی ہے۔ اور ہم اپنے قائدین صدر پاکستان آصف علی زرداری اور چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں انڈیا کو یہ باور کروا دینا چاہتے ہیں کہ اگر مودی سرکار نے پاکستان پر حملہ کرنے کی ناپاک جسارت کی تو پوری پاکستان قوم پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہوگی اور دفاع وطن کو یقینی بنائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ قدرتی آفات ہوں یا دشمن سے جنگ پاکستانی قوم ہمیشہ اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی رہی ہے اور اب بھی وہی جذبہ قائم ہے نریندر مودی کان کھول کر سن لے سندھ طاس معاہدہ ختم کرنے کا اختیار تمھارے پاس نہیں ہے اس لئے بونگیاں مار کر اپنی عوام کو بے وقوف مت بناو پانی کو بطور ہتھیار استعمال کر کے تم نے اپنے آپ کو پوری دنیا میں بزدل ثابت کر دیا ہے مودی یاد رکھو پاک آرمی دنیا می بہترین فوج ہے اس لئے انڈیا کسی غلط فہمی میں نہ رہے ۔ پاکستان کا دفاع انتہائی مظبوط ہاتھوں میں ہے پاک فوج کے ساتھ پوری عوام بھارتی ناپاک عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے اس مظاہرہ میں پاک فوج زندہ باد کے فلک شگاف نعرہ لگا کر پاکستانی فوج سے بھرپور اظہار یکجہتی کیا گیا اور انڈیا کے خلاف زبردست نعرے لگائے گئے اور مودی کے پتلا کو جوتیاں ماری گئیں اور نذر آتش کیا گیا۔ آخر میں شرکا نے پاکستان کی سلامتی کیلئے دعا بھی مانگی اس مظاہرہ میں اعجاز بھٹی، سلیم اللہ ،ملک فیاض، اشفاق قریشی، میاں اقبال، اشفاق بلا، منیر چدھڑ، کاشف گڈا، محمد خورشید، چاچا رشید، عرفان بپن، ندیم، اعجاز احمد، کاشف خان، عبدالرحمٰن، غلام سرور، غفار احمد، شاہد نذیر کاٹھیا، رضوان، عرفان ، عبدالقادر، جمیل احمد، شریف خان سمیت بڑی تعداد میں پارٹی عہدیدران و کارکنان سمیت عوام نے شرکت کر کے پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کا بھرپور اظہار کیا۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
News
baithak
baithak news
news baithak
news today
اردو اخبار-Urdu News Paper
epaper today
Multan news
breaking news
news headlines
بیٹھک نیوز
نیوز Pakistan news
Editorial
Essay women day
Magazine News
Urdu Magazine
Pakistan Urdu News
Current Affairs
پاکستان نیوز
bbc news
pakistan news about girl
today news in urdu
afghanistan news
fox news Ukraine
russia news today. mlb lockout news
abc news
آصف علی زرداری
بلاول بھٹو زرداری
پاکستان پیپلزپارٹی
پہلگام فالس فلیگ آپریشن
نائب صدر خواجہ رضوان عالم
ضلعی سیکرٹری انفارمیشن چوہدری یاسین
بھارتی افواج
تبصرے
Please keep the discussion respectful.