بلوچستان کی ترقی اولین ترجیح، دشمن کے عزائم ناکام بنائیں گے: آرمی چیف
بلوچستان کی ترقی اور سلامتی کے لیے آرمی چیف کا اہم بیان
بلوچستان کی ترقی اولین ترجیح، دشمن کے عزائم ناکام بنائیں گے: آرمی چیف آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ نے کہا ہے کہ بلوچستان کے عوام کو فائدہ پہنچانے کیلئے بہت سے ترقیاتی منصوبے شروع ہو چکے ہیں۔ غیر ملکی مدد سے دہشت گردی بلوچستان کی سلامتی اور ترقی کیلئے سب سے بڑا خطرہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے جی ایچ کیو میں منعقدہ 15ویں نیشنل ورکشاپ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ورکشاپ میں بلوچستان سے تعلق رکھنے والے پارلیمنٹرینز، بیوروکریٹس، سول سوسائٹی کے نمائندگان، نوجوان، تعلیمی اداروں اور میڈیا کے افراد نے بھرپور شرکت کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ورکشاپ کا مقصد مستقبل کی بلوچ قیادت کو اہم مسائل سمجھنے اور مربوط جواب دینے کے قابل بنانا ہے۔ 15ویں نیشنل ورکشاب میں بلوچستان سے زیادہ سے زیادہ نمائندگی دی گئی ہے۔ آرمی چیف نے بلوچستان کے سماجی واقتصادی حالات بہتر بنانے پر حکومت کی مسلسل توجہ کو اجاگر کیا۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
News
baithak
baithak news
news baithak
today news paper
city news
Pakistan news
Hindi news
latest news
breaking news
news headlines
بیٹھک نیوز
Editorial
Magazine News
Multan Urdu News
Current Affairs
پاکستان نیوز
bbc news
today news in urdu
afghanistan news
fox news Ukraine
russia news today. mlb lockout news
google news
دہشت گردی
آئی ایس پی آر
آرمی چیف جنرل عاصم منیر
تبصرے
Please keep the discussion respectful.