ٹیمی بروس کا کہنا ہے: پاکستان اور بھارت سے مسلح تصادم بند کرنے کا مطالبہ
امریکا کا پاکستان اور بھارت سے مسلح تصادم بند کرنے کا مطالبہ
امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے اپنی پریس کانفرنس میں پاکستان اور بھارت سے درخواست کی ہے کہ وہ فوری طور پر اپنے درمیان جاری مسلح تصادم کو بند کر دیں۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکہ دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کم کرنے کے لیے مکمل تعاون کے لیے تیار ہے۔
ٹیمی بروس نے کہا کہ امریکی وزیر خارجہ مارک روبیو نے بھارتی وزیر خارجہ سے بھی بات کی ہے۔
، جب کہ وزیر خارجہ نے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف سے بھی بات کی تھی۔
تاکہ دونوں ممالک کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پر قابو پایا جا سکے۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان براہ راست رابطوں کی حوصلہ افزائی کرتا ہے تاکہ مسائل کے حل کے لیے بات چیت کی جا سکے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں