طوفانی آندھی: 24 گھنٹے بعد بھی ملتان کے بیشتر علاقوں میں بجلی بحال نہ ہوسکی
ملتان میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ: بیس گھنٹے کی بندش پر عوام سراپا احتجاج
ملتان ( خصوصی رپورٹر) طوفانی آندھی کے 24 گھنٹے گزرنے کے باوجود بھی ملتان کے بیشتر شہری اور دیہی علاقوں میں بجلی بحال نہ ہوسکی، گرمی کےموسم میں شہر ی میپکو کو کوستے رہے گارڈن ٹائون سب ڈویثرن کے شیر شاہ فیڈر کے علاقوں میں بجلی گزشتہ روز تک بحال نہ ہوسکی ۔ ،اس ضمن میں بجلی کی طویل بندش کے باعث ایم ڈی اے کی ہاؤسنگ کالونی کے مکینوں نے بیس گھنٹے سے لوڈ شیڈنگ جاری رہنے پر احتجاج کرتے ہووے ملتان وہاڈی روڈ بلاک کردیا احتجاج کیوجہ سے ٹریفک جام ہوگئی، ملتان واپڈ انتظامیہ سب ڈویژن شاہ رکن عالم کی غفلت ایم ڈی اے کی ہاؤسنگ کالونی فاطمہ جناح ٹاؤن میں تقریباً بیس گھنٹے سے بجلی غائب خواتین بزرگ بچوں کا شدید گرمی سے برا حال ،مساجد میں نماز پڑھنے والے نمازی بھی پریشان دکھائی دینے لگے۔ فاطمہ جناح کے الاٹیز نے احتجاجاً وہاڈی روڈ بلاک کردیا مکینوں نے انتظامیہ کیخلاف مردہ باد کے نعرہ بھی لگائے رہائیشیوں نے کہا ہے ملتان واپڈ انتظامیہ کی روزانہ غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے ہم تنگ آ چکے ہیں متعدد بار شکایت کی لیکن واپڈا انتظامیہ نے کوئ ایکشن نہیں لیا مکینوں نے ڈی جی ایم ڈی اے ، کمشنر ملتان،اور واپڈا کے اعلی حکام سے فاطمہ جناح ٹاؤن میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
News
baithak
baithak news
today news paper
newspaper
اردو اخبار-Urdu News Paper
Pakistan news
latest news
breaking news
news bulletin
headlines
بیٹھک نیوز
Essay women day
Magazine News
Urdu Magazine
Current Affairs
پاکستان نیوز
pakistan news about girl
today news in urdu
afghanistan news
russia news today. mlb lockout news
fox news
abc news
تبصرے
Please keep the discussion respectful.