اسلام آباد فلسطین کے حق میں احتجاج: سینیٹر مشتاق احمد و دیگر گرفتار
اسلام آباد میں فلسطین کے حق میں احتجاج پر پولیس کا کریک ڈاؤن
اسلام آباد: فلسطین کے حق میں احتجاج، دفعہ 144 کی خلاف وزری پر سابق سینیٹر مشتاق احمد و دیگر گرفتار اسلام آباد پریس کلب کے باہر غزہ کے مظلوم فلسطینیوں پر جاری مظالم کے خلاف احتجاج کیا۔ جبکہ پولیس نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر سابق سینیٹر مشتاق احمد اور دیگر مظاہرین کو حراست میں لے لیا۔ پولیس نے نیشنل پریس کلب کے باہر غزہ میں مظلوم فلسطینیوں پر جاری ظلم کے خلاف احتجاج میں شریک جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد سمیت مظاہرین کو حراست میں لے لیا۔ نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے باہر سے ہیومن رائٹس ایکٹیویسٹ طاہرہ عبداللہ سمیت دیگر خواتین کو بھی گرفتار کیا گیا۔ پولیس کے مطابق مظاہرین کو دفعہ 144 کی خلاف ورزی پرحراست میں لیا گیا ہے۔ ادھر، سینیئر صحافی حامد میر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر سوال اٹھایا کہ اسلام آباد انتظامیہ اس گرفتاری کی وجوہات بتائے، ۔ کیا پاکستان میں فلسطین کے حق میں مظاہرہ کرنا کوئی جرم ہے؟ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
News
baithak
اردو اخبار-Urdu News Paper
city news
Pakistan news
Pakistan
news bulletin
headlines
بیٹھک نیوز
نیوز Pakistan news
Magazine News
Pakistan Urdu News
Current Affairs
پاکستان نیوز
bbc news
pakistan news about girl
today news in urdu
afghanistan news
russia news today. mlb lockout news
abc news
تبصرے
Please keep the discussion respectful.