بھارت بھر میں اسلاموفوبیا کے واقعات میں خطرناک اضافے پر گہری تشویش ہے، پاکستان
بھارت میں اسلاموفوبیا میں اضافہ، پاکستان کا عالمی برادری سے نوٹس لینے کا مطالبہ
دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان کو بھارت بھر میں اسلاموفوبیا کے واقعات میں خطرناک حد تک اضافے پر گہری تشویش ہے۔ وزارت خارجہ سے جاری بیان کے مطابق پاکستان، بھارت کی حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ اپنے تمام شہریوں کے حقوق اور سلامتی کو یقینی بنائے، خواہ ان کا تعلق کسی بھی مذہب سے ہو۔ وزارت خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ مسلمانوں کو نفرت انگیز تقاریر، امتیازی سلوک اور ریاستی سرپرستی کے ذریعے نشانہ بنانا بین الاقوامی برادری کے لیے سنگین تشویش کا باعث ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ایسے وقت میں جب تحمل اور مفاہمت کی سب سے زیادہ ضرورت ہے، مذہبی منافرت کو سیاسی یا نظریاتی مقاصد کے لیے جان بوجھ کر ہوا دینا، ۔ بین الاقوامی انسانی حقوق کی ذمہ داریوں کی خلاف ورزی ہے اور یہ نہ صرف فرقہ وارانہ ہم آہنگی بلکہ علاقائی استحکام کے امکانات کو بھی نقصان پہنچاتا ہے۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
News
baithak
baithak news
news today
اردو اخبار-Urdu News Paper
Multan news
Hindi news
latest news
head lines
بیٹھک نیوز
نیوز Pakistan news
Magazine News
Multan Urdu News
Current Affairs
Pakistan Today
bbc news
afghanistan news
fox news Ukraine
russia news today. mlb lockout news
abc news
پاکستان
وزارت خارجہ
دفتر خارجہ
خلاف ورزی
بین الاقوامی انسانی حقوق
گہری تشویش
تبصرے
Please keep the discussion respectful.