زلزلے کے جھٹکے معمول کا حصہ، شہری پریشان نہ ہوں، چیف میٹرولوجسٹ
زلزلے کے جھٹکے معمول کا حصہ: ماہرین نے وضاحت دے دی
زلزلے کے جھٹکے معمول کا حصہ، شہری پریشان نہ ہوں، چیف میٹرولوجسٹ سربراہ سونامی وارننگ سیل کراچی، چیف میٹرولوجسٹ امیر حیدر لغاری نے کراچی میں گزشتہ روز سے جاری زلزلوں کے جھٹکوں کو معمولی قرار دے دیا۔ انھوں نے کہا کہ کراچی میں لانڈھی کی فالٹ لائن گزشتہ روز سے فعال ہوئی ہے، جس میں جمع شدہ انرجی آہستہ آہستہ ریلیز ہورہی ہے،۔ ایک سے دو دن تک شہر میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے جائینگے، جس کے بعد زلزلے کے جھٹکوں کی شدت بتدریج کم ہوتی جائے گی۔ چیف میٹرولوجسٹ نے کہا کہ پریشان ہونے کی کوئی ضرورت نہیں ہے، زلزلے کی گہرائی کم ہے جسکی وجہ سے اسکو شدت کے ساتھ محسوس کیا گیا ہے،۔ ورنہ اس میگنیٹیوٹ کے زلزلے محسوس بھی کم و بیش ہوتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ کل شام سے اب تک ملیر، قائدآباد اور اطراف میں زلزلے کے 4 جھٹکے محسوس کیے جا چکے ہیں، جن کی شدت 3.6 اور گہرائی 10 کلومیٹر رہی۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
News
baithak
اردو اخبار-Urdu News Paper
city news
India
Hindi news
latest news
breaking news
news headlines
headlines
head lines
بیٹھک نیوز
Essay women day
Magazine News
Multan Urdu News
Current Affairs
نیوز
bbc news
afghanistan news
fox news Ukraine
russia news today. mlb lockout news
abc news
google news
زلزلے کے جھٹکے
چیف میٹرولوجسٹ
میگنیٹیوٹ
جھٹکوں کی شدت
زلزلوں کے جھٹکوں
شدت
تبصرے
Please keep the discussion respectful.