مجالس، جلوسوں کی ڈرون کوریج پر پابندی، خلاف ورزی پر کارروائی ہوگی: مریم نواز
پنجاب میں محرم الحرام ڈرون کوریج پابندی: مریم نواز کا اعلان
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے دوران مجالس اور جلوسوں کی ڈرون کوریج پر مکمل پابندی ہے، خلاف ورزی پر کارروائی ہوگی۔ امن و امان کے حوالے سے حکومتی اقدامات پر روشنی ڈالتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بتایا کہ پنجاب حکومت نے محرم الحرام کے دوران امن و امان کو یقینی بنانے کیلئے غیر معمولی انتظامات کئے ہیں۔ ، سوشل میڈیا پر فرقہ واریت اور نفرت انگیزی پھیلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور ان سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ مریم نواز شریف نے واضح کیا کہ مجالس اور جلوسوں کی ڈرون کوریج پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے اور خلاف ورزی پر قانونی کارروائی کی جائے گی، ہم دشمن کے ہر حربے سے باخبر بھی ہیں اور متحد بھی۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے محرم الحرام کے آغاز اور نئے اسلامی سال 1447ھ کے موقع پر امت مسلمہ کو مبارکباد دیتے ہوئے دعا کی ہے کہ نیا ہجری سال پاکستان، عالم اسلام اور پوری دنیا کیلئے امن، سلامتی، ترقی اور خوشحالی کا پیغام لے کر آئے۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
News
baithak
baithak news
news baithak
newspaper
city news
Pakistan
breaking news
news bulletin
news headlines
بیٹھک نیوز
Magazine News
Pakistan Urdu News
Current Affairs
پاکستان نیوز
bbc news
pakistan news about girl
today news in urdu
afghanistan news
russia news today. mlb lockout news
سوشل میڈیا
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف
محرم الحرام
نئے اسلامی سال
تبصرے
Please keep the discussion respectful.