دہشتگردوں کی کمر توڑ دی، سرنڈر کرنا پاکستان کی ڈکشنری میں شامل نہیں: بلاول بھٹو
دہشتگردوں کی کمر توڑ دی، عالمی برادری تعاون کرے: بلاول کا پیغام
بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ دہشتگردوں کی کمر توڑ دی ہے، سرنڈر کرنا پاکستان کی ڈکشنری میں شامل نہیں۔ ، عالمی برادری دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان سے تعاون کرے۔ ’’دنیا کیلئے پاکستان کی دہشت گردی کیخلاف جنگ‘‘ کے عنوان پر عالمی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ دہشت گردی ایک عالمی مسئلہ ہے، پاکستان نے دہشت گردی کیخلاف سب سے زیادہ قربانیاں دیں اور دہشت گردی کیخلاف جنگ میں بھاری جانی و مالی نقصان اٹھایا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان دہشت گردوں کیخلاف پورے عزم کے ساتھ برسرپیکار ہے، ہم نے اپنی آئندہ نسلوں کے محفوظ مستقبل کیلئے دہشت گردی کو شکست دینی ہے۔ ، ضرب عضب اور ردالفساد جیسے آپریشنز نے دہشت گردوں کی کمر توڑی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان دہشت گردی کیخلاف ہر اول دستے کا کردار ادا کر رہا ہے، پاکستان ہرگز دہشتگردوں کے سامنے نہیں جھکے گا۔ ، سرنڈر کرنا پاکستان کی ڈکشنری میں شامل نہیں، ڈیجیٹل پروپیگنڈا عصر حاضر کا ایک اور پیچیدہ چیلنج ہے۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
News
baithak
baithak news
news baithak
today news paper
اردو اخبار-Urdu News Paper
city news
Pakistan news
Multan news
latest news
breaking news
news bulletin
news headlines
head lines
Urdu News
Editorial
Essay women day
Magazine News
Multan Urdu News
Current Affairs
bbc news
pakistan news about girl
afghanistan news
russia news today. mlb lockout news
abc news
بلاول بھٹو
دہشت گردی
بلاول بھٹو زرداری
دہشتگردوں
سابق وزیر خارجہ
عالمی برادری
تبصرے
Please keep the discussion respectful.